نیویارک : امریکا کی ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 22 سالوں بعد اپنی محنت کا انعام جیتا۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی چھ ہندسوں کے سیٹ (6-8-16-20-26-45) کو لاٹری میں استعمال کر رہے تھے۔ اگرچہ ان سالوں میں انھیں چند چھوٹے انعامات ملے، لیکن وہ ہمیشہ انہی نمبروں پر قائم رہے۔
آخرکار، 4 فروری کی قرعہ اندازی میں ان نمبروں نے 35 لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔ شہری نے کہا کہ جب نتائج سامنے آئے تو فوراً اپنے نمبروں کو پہچان لیا اور یہ لمحہ ان کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔