پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

12:59 PM, 17 Feb, 2026

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے آغاز پر 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 131 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

یہ بہتری گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں واضح ہے، جب ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس تیزی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں