بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

12:18 PM, 17 Feb, 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں شدید بارشیں ہوئیں، جبکہ کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر، آواران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، حب اور بارکھان میں بھی بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج بھی بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اور سیلابی صورتحال کا خدشہ برقرار ہے۔

دوسری طرف، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، اور موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند میں سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں