غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید، ٹرمپ کا غزہ کے لیے فنڈز کا اعلان

02:20 PM, 17 Feb, 2026

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقوں التفاح اور الزیتون پر حملے جاری رکھے، جس میں مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں بھی گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں مزید تباہی ہوئی۔ 17 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں شہدا کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس تباہی کے باوجود، غزہ میں فلسطینی عوام رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک فلسطینی فنکار نے تباہ شدہ دیواروں پر خوشیوں کے رنگ بھر کر اس عید کو منفرد بنانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈز غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک کی طرف سے دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ رکن ممالک بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے اہلکار بھی فراہم کریں گے۔ تاہم، حماس کو طے شدہ معاہدے پر عمل کرنا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس عالمی سطح پر سب سے مؤثر ادارہ ثابت ہوگا اور ان کے لیے اس کا چیئرمین بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔

مزیدخبریں