امریکہ میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

01:40 PM, 17 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، امریکی سرحدیں محفوظ ہیں اور جرائم کی شرح، خاص طور پر قتل کی، تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔

مزیدخبریں