بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

10:54 AM, 17 Feb, 2026

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کا دور ختم ہو رہا ہے اور نئی منتخب حکومت کے قیام کا راستہ صاف ہو چکا ہے۔ یونس نے اس بات کا بھی یقین ظاہر کیا کہ بنگلہ دیش میں جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ جاری رہے گا۔

انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی شاندار کامیابی کی تعریف کی اور پارٹی کے سربراہ طارق الرحمان کو مبارکباد دی۔ یونس نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ووٹرز اور سیاسی جماعتوں نے ایک مثالی طریقہ اختیار کیا، جو آئندہ کے جمہوری عمل کو مزید مستحکم کرے گا۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت تقریباً 18 ماہ سے ملک کی قیادت کر رہی تھی، اور محمد یونس نے 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس عبوری دور کی قیادت کی تھی۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد نئی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں