بلوچستان کے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا

05:38 PM, 17 Dec, 2025

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے دوران مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔

 خوش قسمتی سے اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں