کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین کرکٹرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی کر کے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے سات درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اور نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 48 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا نمبر ایک برقرار ہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما بیٹرز میں پہلے نمبر پر، تلک ورما چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان چھٹے نمبر پر ہیں۔ ٹی 20 بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتھی پہلے نمبر پر ہیں اور پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب پہلے نمبر پر برقرار ہیں، محمد نواز پانچویں نمبر پر ہیں، اور بھارت کے شیوم دوبے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔