بہار: نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج

02:12 PM, 17 Dec, 2025

لکھنؤ: بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سماج وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا کی درخواست پر لکھنؤ میں درج کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس واقعے کو خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ذاتی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرتی سطح پر خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرتے ہیں اور خواتین کی عزت و شناخت کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

مزیدخبریں