اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ مسافر، ملٹری اور پرائیوٹ طیارے 24 جنوری 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
یہ نوواں نوٹم ہے، اور اس سے قبل پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھی ہوئی تھی۔ اس اقدام کا تعلق دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور سلامتی کے خدشات سے جوڑا جا رہا ہے۔