بونڈائی بیچ حملہ: نوید اکرم پر 59 الزامات، ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے کا اعلان

11:15 AM, 17 Dec, 2025

سڈنی : آسٹریلیا کے سڈنی میں بونڈائی بیچ پر ایک فیسٹیول کے دوران حملے کے زخمی حملہ آور نوید اکرم پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، اکرم کی طبی حالت بہتر ہونے کے بعد اس پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس مِنز نے کہا کہ واقعے کے بعد اسلحے کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔ ان تبدیلیوں میں شامل ہیں:

شاٹ گنز کے میگزین کی گنجائش کم کرنا،دیگر ہتھیاروں کی درجہ بندی میں اصلاحات،ہر شخص کو دی جانے والی ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنا۔

پریمیئر نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں