بہار: وزیر اعلیٰ کا نقاب کھینچنا عورت کی عزت پر حملہ، ایمنسٹی

10:25 AM, 17 Dec, 2025

بہار: انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا ہے کہ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق ایسے اقدامات معاشرے میں خوف پھیلاتے ہیں اور اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ واقعے کے بعد بھارتی انسانی حقوق رہنماؤں نے فوری اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار میں وزیر اعلیٰ کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست زور پکڑ گئی ہے۔ کانگریس پارٹی نے واقعے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے، کیونکہ خاتون ڈاکٹر صرف اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں۔

مزیدخبریں