یورپی ممالک نے روس کو سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا، مشترکہ دفاعی منصوبہ تیار

10:18 AM, 17 Dec, 2025

 فن لینڈ :یورپی ممالک نے روس کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں آٹھ ممالک کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں روسی پالیسیوں کو یورو اٹلانٹک خطے کے امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اس کے اقدامات یورپ کی سلامتی پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ اجلاس میں شریک ممالک نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ سیکیورٹی منصوبہ اپنانے پر اتفاق کیا۔

سویڈن، فن لینڈ، پولینڈ سمیت دیگر آٹھ ممالک نے روس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اپنی دفاعی ترجیحات پیش کیں۔ یورپی کمیشن کے مجوزہ منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی، ڈرون سسٹمز اور اسپیس شیلڈ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر یہ مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔

مزیدخبریں