برطانیہ نے افغانستان میں شہریوں کے لیے ہنگامی انتباہ جاری کر دیا

10:10 AM, 17 Dec, 2025

لندن: برطانیہ نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔

برطانوی دفترِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں برطانوی شہریوں کو گرفتاری، طویل قید اور دیگر سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو قانونی تحفظ حاصل نہیں اور انہیں کسی بھی وقت بغیر وجہ کے حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

دفترِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان جانے والے یا وہاں موجود برطانوی شہری کسی بھی سفر سے قبل خطرات کا مکمل جائزہ لیں، کیونکہ ہنگامی صورتحال میں سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے۔

یہ انتباہ افغانستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور غیر ملکیوں سے متعلق واقعات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے، جبکہ پینے کے پانی کے بحران نے بھی خطرے کو بڑھا دیا ہے۔

مزیدخبریں