صدر زرداری نے اہم بلز کی منظوری، دانش سکولز بل نظرِ ثانی کے لیے واپس بھیج دیا

09:48 AM, 17 Dec, 2025

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر متعدد اہم بلز کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 اور نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی توثیق کر دی ہے۔

تاہم، دانش اسکولز اتھارٹی بل، 2025 کو صوبائی مشاورت کی شرط کے باعث نظرِ ثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام سے قبل متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت لازمی ہوگی۔

مزیدخبریں