ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف اتحاد پر زور، 20 ممالک پر نئی سفری پابندیاں

09:12 AM, 17 Dec, 2025


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں کمی آئی ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کے داخلے کو روکنا ہے جو امریکا کے لیے خطرہ یا عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزیدخبریں