کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 395 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔