اسحاق ڈار اور حاقان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

03:30 PM, 17 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مسلسل رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں