رونالڈو کی شادی، اہلِ خانہ کو آخری لمحے تک بے خبر رکھنے کا انکشاف

03:00 PM, 17 Aug, 2026

پرتگال : عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا کے مطابق رونالڈو نے اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو شادی کی اطلاع تقریب شروع ہونے سے صرف 30 سیکنڈ قبل دی۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں شادی کی، جس میں چار گواہوں کے علاوہ جوڑے کے بچے بھی شریک تھے۔ تاہم رونالڈو کی والدہ ڈولورس اور ان کے تین بہن بھائی تقریب میں نظر نہیں آئے۔

شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد رونالڈو کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر ردِعمل دیا۔ انہوں نے بیٹے کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر پر دل کے ایموجی کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں رونالڈو اور جارجینا شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ عوامی مقام پر دکھائی دیے۔ دونوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔

مزیدخبریں