پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج، قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا

11:43 AM, 17 Aug, 2026

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر کی زیرِ صدارت ہوگا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس کے ایجنڈے اور پارلیمانی کارروائی سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ اجلاس کی کارروائی کو مؤثر انداز میں چلانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا 29واں اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا۔ بجٹ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے، جس میں اہم پارلیمانی امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں