مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو خراجِ تحسین

10:53 AM, 17 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی قیادت کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں انسانی جانیں بچانے میں مدد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کے مطابق پائیدار امن خطے کی اقوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں