انڈونیشیا میں زلزلہ، 51 افراد ہلاک، ہزاروں محفوظ مقامات پر منتقل

09:16 AM, 17 Aug, 2026

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی نوسا تنگارا صوبے میں 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 51 افرادہلاک اور 113 زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے بعد 341 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں 1300 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے 3500 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں