سعودی عرب: شدید گرمی کی لہر، پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

09:06 AM, 17 Aug, 2026

ریاض: سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مشرقی ریجن سمیت ریاض کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری رہنے کا امکان ہے، جبکہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ گرمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

حکام نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں