راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

09:06 AM, 17 Aug, 2026

راولپنڈی :راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش کے بعد مختلف نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی۔

گولڑہ میں 144، بوکرہ میں 132 اور پیر ودھائی میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے 21 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں