16 سالہ آمنہ شگری کی سپانٹک چوٹی سر کرنے کی شاندار کامیابی

07:40 PM, 17 Aug, 2025

شگر: شگر کی نوجوان کوہ پیما آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلندی پر واقع سپانٹک چوٹی کو سر کر کے ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ آمنہ نے یہ کامیابی اپنے ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ہمراہ حاصل کی۔

چوٹی پر پہنچنے کے بعد آمنہ نے قومی پرچم سبز ہلالی کو بلند کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ وہ شگر کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سات ہزار میٹر سے زائد بلندی والی چوٹی کو فتح کیا ہے۔

آمنہ شگری پہلے بھی 6000 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی کو سر کر چکی ہیں اور وہ ٹو ایکسپڈیشن ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

آمنہ نے کہا کہ یہ کامیابی میں پاکستان کے نام وقف کرتی ہوں اور میرا خواب ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ٹو پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا سکوں۔

مزیدخبریں