ایکس پر نیا فیچر، تصویر کو ویڈیو میں بدلنے کی سہولت متعارف

03:41 PM, 17 Aug, 2025

کیلیفورنیا:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی تصویر کو صرف ایک کلک سے ویڈیو میں بدلا جا سکتا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔ تصویر پر لانگ پریس کرنے سے "Make video with Grok" کا آپشن آئے گا، جس کے ذریعے تصویر 17 سیکنڈ میں ویڈیو میں بدل جائے گی۔ ویڈیو کے ساتھ چار مختلف آڈیو ٹریکس بھی دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچر کے لیے Grok ایپ انسٹال اور لاگ ان ہونا لازمی ہے۔ یہ سہولت AI سے جڑا نیا قدم ہے، جس کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد تخلیق کو مزید آسان بنانا ہے

مزیدخبریں