ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور رضوان باہر

11:37 AM, 17 Aug, 2025

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے سکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا۔

اس اعلان میں سب سے بڑا شاک بابر اعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی ہے، جنہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ قدم کرکٹ شائقین کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ دونوں کھلاڑی طویل عرصے سے قومی ٹیم کے ستون ہیں۔

اس بار قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کو سونپی گئی ہے، جو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سلمان آغا کی قیادت میں ٹیم کے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کی توقع ہے۔

اعلان کیے گئے اسکواڈ میں سلمان آغا (کپتان)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد حارث، حسین طلعت، خوشدل شاہ، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، صاحبزادہ فاران، صائم ایوب، سلمان مرزا، حسن نواز، اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے اس اسکواڈ کو سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج قرار دیا ہے تاکہ مختلف نوعیت کی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیم کی قوت میں توازن پیدا کیا جا سکے۔

شائقین کرکٹ کے لیے یہ اعلان چونکا دینے والا ہے کیونکہ بابر اعظم اور رضوان جیسے بڑے کھلاڑی پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ تاہم، پی سی بی کا ماننا ہے کہ یہ نئی تبدیلیاں ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

مزیدخبریں