اسلام آباد: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کے باعث گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں کی حالت خراب ہو چکی ہے اور متعدد راستے بند ہوگئے ہیں۔
این ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان میں سومرو پل، گانچھے، سالتورو پل اور باغیچہ پل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
گلگت، جگلوٹ، اسکردو روڈ، دیان، تھلی بروق، اور کلٹی غذر کے راستے مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں، جس سے ان علاقوں میں سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت، جگلوٹ، گورو، نلتر، ہنزہ، گلمت، گوجال اور بابو سر ٹاپ روڈ بھی بند ہیں، جس سے ان علاقوں کا رابطہ متاثر ہوا ہے۔
ای این ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، گلگت، ہنزہ اور سوات روڈز پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ہیں، جس سے مزید سڑکوں کی بندش کا خدشہ موجود ہے۔
این ای او سی نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محتاط رہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔