غزہ: اسرائیل نے فلسطینیوں کو آج سے جنوبی غزہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق، متاثرہ رہائشیوں کو خیمے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ زبردستی اپنا علاقہ چھوڑ کر جنوبی غزہ منتقل ہوں۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں، اور صرف ایک دن میں 49 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ صہیونی فوج کے حملے فلسطینیوں کی زندگی مزید اجیرن کر رہے ہیں۔