لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس پارٹی کے ساتھ مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سندر کے علاقے میں سی سی ڈی کی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نوید عرف بیدو کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوید بیدو 2024 میں ایک اے ایس آئی کو فائرنگ کر کے شہید کرنے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف کئی سنگین مقدمات درج تھے۔