انطالیہ : وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے خصوصی مشیر مسعد بولس کے درمیان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانیاں سامنے آگئیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کر کے خطے کو بڑی تباہی سے بچایا۔
لبنان میں جنگ بندی کا کریڈٹ بھی امریکی صدر کی موثر حکمت عملی کو جاتا ہے۔ملاقات میں جہاں علاقائی سلامتی زیرِ بحث آئی، وہیں "اسلام آباد مذاکرات" کے ذریعے امن کے قیام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اب امریکہ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری اور تجارت کو ترجیح دینا چاہتا ہے۔
امریکی صدر کے مشیر مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے درج ذیل امور پر تعاون کا اعادہ کیا۔اس ملاقات کو سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاک-امریکہ تعلقات کی نئی سمت کا تعین کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، معاشی تعاون پر وزیراعظم کا زور اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان اب امداد کے بجائے تجارت پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
پاک، امریکہ تعلقات میں اہم پیش رفت، وزیراعظم کی مسعد بولس سے ملاقات
05:21 PM, 17 Apr, 2026