تہران / واشنگٹن: پاکستان کی جاندار سفارت کاری نے عالمی سطح پر ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں جنگ بندی کے قیام کے لیے پاکستان کا 'ثالثی مشن' حتمی کامیابی کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے باضابطہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ جنگ بندی صرف پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے ممکن ہوئی۔
پاک فوج کے سربراہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران نے اس ڈیل میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقاتوں میں سفارتی تعطل توڑنے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
اس مشن کی کامیابی پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا"پاکستان نے ایک سچے برادر ملک کا حق ادا کر دیا۔ حالیہ جنگ بندی اور مصالحتی عمل پاکستان کی مرہونِ منت ہے، جسے ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
بڑی سفارتی کامیابی: پاکستان کی ثالثی سے ایران امریکہ 'گرینڈ ڈیل' کی راہ ہموار؛ تہران کا پاکستان سے اظہارِ تشکر
10:51 AM, 17 Apr, 2026