سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے

05:49 PM, 17 Apr, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب یہ قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 1,715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 368 روپے کا ہو گیا ہے۔

تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی صورتحال اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں اس ریکارڈ توڑ اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو شادیوں کے لیے زیورات خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 
                                        

مزیدخبریں