استنبول : مشہور میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے شادی کر لی ہے، اور وہ بھی اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں! انہوں نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی، جس کے بعد ان کی شادی کی تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
انوشے نے اپنے قریبی دوست ڈینو علی کے ساتھ نکاح کیا، جو دراصل گزشتہ سال جون میں ہو چکا تھا، لیکن اب باقاعدہ شادی کی تقریب ترکیہ میں رکھی گئی، جس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شامل تھے۔
شادی کے موقع پر انوشے نے ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، اور جیسے ہی تصاویر سامنے آئیں، مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انوشے نہ صرف اداکاری اور میزبانی کے حوالے سے جانی جاتی ہیں بلکہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کے لیے بھی ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں۔ اب وہ اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔