راولپنڈی : راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا دیا۔
بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، لیکن جیسے ہی میدان کھلا، اسلام آباد نے بیٹنگ میں خوب رنگ جمایا۔ پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد نے 202 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے 33 اور ہولڈر نے آخر میں 32 رنز جُٹائے۔
جبکہ دوسری طرف ملتان کی بولنگ میں کرس جورڈن نے 2 وکٹیں لیں جبکہ باقی بولرز کو ایک ایک کامیابی ملی۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم دباؤ میں آ گئی اور پوری ٹیم 155 رنز پر ہی رک گئی۔ رضوان نے 38 اور افتخار احمد نے 32 رنز بنائے لیکن باقی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔