شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں ، آرمی چیف

11:32 AM, 17 Apr, 2025

راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں اور شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ یہ بات انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں اور قوم کی خدمت کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت جیسے اہم اعزازات دیئے گئے، جنہیں شہداء کے اہل خانہ نے بعد از مرگ وصول کیا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا اور کہا کہ آج کا امن اور آزادی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم ہمیشہ قابل تعریف رہے گا۔

مزیدخبریں