لاہور : غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال

10:57 AM, 17 Apr, 2025

لاہور  :غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آج تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اس احتجاج کا مقصد فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

لاہور کی مختلف مارکیٹیں جیسے ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں آج مکمل طور پر بند  ہوں گی۔ تاہم، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولیں گے۔ اسی طرح، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال میں شامل ہوگی۔

مزیدخبریں