پیٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے مہنگا

11:07 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر مزید رقم ادا کرنا ہوگی۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے بڑھا دیے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی، جس کے بعد شہریوں کو ایندھن کے لیے پہلے سے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

مزیدخبریں