کراچی: شہر کے کئی علاقوں میں اچانک بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، بعض علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش ہوئی۔
سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور عائشہ منزل سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
دوسری جانب طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔