امریکی دفاعی کمپنی پاور یوایس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات

07:16 PM, 16 Sep, 2026

راولپنڈی: دفاعی اور اہم انفراسٹرکچر کے شعبوں میں حل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی پاور یوایس (POWERUS) کے وفد نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

کمپنی کے وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں