فیول سبسڈی سکیم، شہریوں کی رہنمائی اور رجسٹریشن میں سہولت کی ہدایت

06:39 PM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم سپیشل ریلیف سکیم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں فیول سبسڈی اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم کا دائرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے رہنمائی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے مراحل میں شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اور انہیں اسکیم سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں