میٹا کا صارفین کیلئے نیا سبسکرپشن پلان متعارف

05:38 PM, 16 Sep, 2026

کیلیفورنیا: میٹا نے اپنے صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن سروس ’میٹا ون‘ پیش کردی ہے، جس کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی مختلف بامعاوضہ سہولیات ایک ہی پیکیج کا حصہ بن گئی ہیں۔

نئی سروس حاصل کرنے والے صارفین کو میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے علاوہ کئی پروفیشنل ٹولز بھی استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

’میٹا ون‘ متعارف کرانے کا مقصد انفرادی صارفین کے لیے دستیاب انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس کی سہولیات کو یکجا کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان الگ الگ سبسکرپشنز میں شامل 50 سے زیادہ فیچرز اب ایک مشترکہ سروس کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تینوں سبسکرپشن سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد پہلے ہی ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

میٹا نے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کور اور پریمیئم نامی پلانز بھی متعارف کرائے ہیں۔ ان پلانز کے ذریعے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے سمیت دیگر تخلیقی کام انجام دینا مزید سہل ہوگا۔

اس نئی پالیسی کے تناظر میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں میٹا کے اے آئی ماڈلز سے تصاویر اور ویڈیوز مفت تیار کرنے کی سہولت محدود کی جاسکتی ہے۔

کریئیٹرز کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر مشتمل مشترکہ سبسکرپشن پیکیج کی ماہانہ قیمت 1750 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ صارف اگر صرف ایک سروس، مثلاً فیس بک پلس، حاصل کرنا چاہے تو اسے ماہانہ 299 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں