اولمپیاڈ سمرقند: پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کھیلنے سے انکار

05:28 PM, 16 Sep, 2026

سمرقند: پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا مقررہ مقابلہ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
 ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج شیڈول تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
 صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں کھیلا جا سکتا۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزیدخبریں