اسلام آباد:سپیریئر گروپ کے وائس چیئرمین اور ایپ سپ کے نمائندہ خصوصی چودھری حمزہ رحمان سے ترک ماہرین تعلیم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تعلیمی اشتراک، طلبہ کے تبادلوں، ادارہ جاتی شراکت داری اور دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے، تعلیمی تجربات کے اشتراک اور مشترکہ پروگرامز کے ذریعے تعاون بڑھانے کے مختلف مواقع پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیا گیا۔