اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر برائے پبلک سکیورٹی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئے باہمی تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، جنہیں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔