کاروباری افراد کو مالی و فنی معاونت فراہم کی جائے، وزیراعظم کی سمیڈا کو ہدایت

01:54 AM, 16 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعظم نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے کاروباری افراد کو مالی معاونت، فنی تربیت اور یکساں سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

 اجلاس میں وزیراعظم نے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروبار کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

 وزیراعظم نے مقامی کاروباروں کو قومی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ کاروباری افراد کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی مصنوعات کو ملکی و عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں