پی ٹی اے چیئرمین نے برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر دیا

09:07 PM, 16 Sep, 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سربراہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں بطور ممبر ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا، اور 25 مئی 2023 کو انہیں چیئرمین کے طور پر ترقی دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل اس لیے دائر کی گئی ہے تاکہ ان کی تقرری کو قانونی حیثیت دی جا سکے۔

اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ معاملے کا جلد از جلد فیصلہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی پی ٹی اے کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر اپیل دائر کر دی گئی۔

مزیدخبریں