علی امین گنڈاپور کا 27 ستمبر کو پشاور میں "تاریخی عوامی شو آف پاور" کا اعلان

06:09 PM, 16 Sep, 2025

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر ایک بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا ہے، جسے انہوں نے "تاریخ کا سب سے بڑا پاور شو" قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع صرف ایک سیاسی جلسہ نہیں بلکہ ایک عوامی ریفرنڈم ہوگا، جس میں خیبرپختونخوا کے عوام اپنے حق، جدوجہد اور قیادت سے وابستگی کا اظہار کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھایہ جلسہ ایک نیا پیغام دے گا  یہ عوام کی طاقت کا دن ہوگا، اور پشاور اس جدوجہد کا مرکز بنے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اور تمام ضلعی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں