تامل اداکارہ نے طلاق کو کامیابی کی نئی کہانی بنا دیا

04:18 PM, 16 Sep, 2025


ممبئی :تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے طلاق کے بعد ایک منفرد اور جرات مندانہ انداز اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے لال رنگ کا جوڑا پہنا ہوا تھا اور اپنی شادی کی پرانی تصویر پھاڑ کر طلاق کو ایک نئے آغاز کے طور پر منانے کا پیغام دیا ہے۔ شالنی نے اس اقدام کے ذریعے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ناکامی کے بجائے ایک جشن کے طور پر پیش کیا۔

اپنی پوسٹ میں شالنی نے کہا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، اور ان خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کی جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں مگر بات کرنے سے گھبراتی ہیں۔

شالنی نے 2020 میں شادی کی تھی اور ان کا شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات بھی سامنے آئے تھے، جس کے بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔

مزیدخبریں