جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

02:30 PM, 16 Sep, 2025

اسلام آباد : جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرِ التوا شکایت کے پیش نظر جوڈیشل فرائض سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت تک کے لیے کیا گیا ہے جب تک سپریم جوڈیشل کونسل حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی بینچز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

اسی کیس میں عدالت نے بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے۔ یہ اقدام اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے نکتہ پر قانونی رائے لینے کے لیے کیا گیا۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وکیل میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کی، جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں